جمعہ کے دن عصر کے بعد پڑھے جانے والے درود شریف کی تحقیق
من صلی صلاۃ العصر من یوم الجمعۃ فقال قبل ان یقوم من مکانہ :اللھم صل علی محمد النبی الامی وعلی الہ وسلم تسلیما ثمانین مرۃ ،غفرت لہ ذنوب ثمانین عاما، وکتبت لہ عبادۃ ثمانین سنۃ.
جو شخص جمعہ کے دن عصر کے بعد اپنی جگہ سے کھڑا ہونے سے پہلے یہ درود شریف اسی(۸۰)مرتبہ پڑھے:ا’’للھم صل علی محمد النبی الامی وعلی الہ وسلم تسلیما‘‘ اس کے اسی(۸۰)سال کے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں اور اسی(۸۰)سال کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں صلاۃ وسلام پیش کرنا افضل ترین عبادت اور دربار خداوندی میں قرب کا بہترین ذریعہ ہے۔صلاۃ وسلام کے مختلف طریقے و صیغے ہیں جو حدیثِ مبارک میں وارد ہوئے ہیں۔اس پر محدثین نے مستقل کتابیں لکھیں ہیں۔ مذکورہ درود شریف عوام اور علماء کرام کے معمول می
عورتوں کی تعلیم اور طریقہ کار
بسم اللہ الرحمن الرحیم
زیربحث عورتوں کی تعلیم کے مسئلہ میں دوپہلواجاگرکرنے ہیں:
۱۔عورتوں کوتعلیم دینی چاہیے یانہیں؟
۲۔عورتوں کوتعلیم دینےکی کیاصورت اورکیاطریقہ ہوناچاہیے؟
پہلاپہلو
خواتین کی تعلیم شریعت کی نگاہ میں :
اسلامی احکام کاخطاب جس طرح مردوں کوہے اسی طرح عورتوں کوبھی ہے،بلکہ بعض احکام خواتین کے ساتھ ہی مخصوص ہیں،
حلال فوڈ…امکانات وخدشات
حلال فوڈ کی وسعت
1۔فوڈ کے لفظ سے دھیان کھانے پینے کی اشیاء کی طرف جاتا ہے،مگر یہ اس کا محدود تصور ہے،آج کل حلال فوڈ کی اصطلاح ایک وسیع تناظر میں استعمال ہوتی ہے اور اس سے مراد صرف بیف ،چکن،مٹن،اور ڈیری اور بیکری کے آئٹم نہیں ہوتے بلکہ فوڈ،بیوریج،میڈیسن ،کاسمیٹکس یعنی ماکولات ومشروبات سمیت ادویات ،خدمات ،آرائش وزیبائش کے آلات اور ٹیکسٹائل مصنوعات سب ہی مراد ہوتے ہیں۔مستقبل قریب میں اس اصطلاح کے اندر اورزیادہ عموم اوروسعت آئے گی اور اگلے کچھ عرصے میں مصنوعات کی فنانسنگ،سورسنگ،پروسیسنگ،اسٹوریج اور مارکیٹنگ وغیرہ سب حلال فوڈ کے دائرے میں آجائیں گے۔ممکن ہے کہ جس طرح زرعی لائیو اسٹاک کے سپلائی چین کے تمام اسٹیک ہولڈرز، مثلا کاشتکاروں، سپلائرز، نقل و حمل ک
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے غزوۂ ہندکے متعلق چنداحادیث
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حامداً ومصلیاً
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے غزوۂ ہندکے متعلق چنداحادیث منقول ہیں،جن سے مجموعی اعتبارسے چندباتیں معلوم ہوتی ہیں:
۱۔۔۔غزوۂ ہندمیں شرکت کی ترغیب۔
۲۔۔۔غزوۂ ہندکے شہداء افضل شداء ہوں گے۔
۳۔۔۔اس میں شرکت کرنے والوں کوجہنم سے حفاظت کی بشارت۔
۴۔۔۔سندھ بقیہ ہندسے قبل اسلام کے زیرنگیں ہوگا۔
۵۔۔۔یہ غزوہ ایک روایت کے مطابق نزول عیسیٰ علیہ السلام کے قرب میں پایاجائے گا،کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:پھرجب وہ واپس پلٹیں گے توعیسی بن مریم کوشام میں پائیں گے۔
(البدایۃ والنھایۃ،الاخبارعن غزوۃ الہند۶؍۲۲۳ )(الفتن لنعیم بن حماد،غزوۃ الہند،۱؍۴۰۹،رقم الحدیث:۱۲۳۶۔)
احادیث کے ان اجمالی خاکہ کے بعد احوال سندھ وہندکی
مسلم فیملی لاز آرڈیننس1961ء کی دفعہ 8 کا نیا متن
بسم الله الرحمن الرحيم
مسلم فیملی لاز آرڈیننس1961ء کی دفعہ 8 کا نیا متن
ایجنڈا آئٹم نمبر ۵:
دفعہ 8 کی تشکیل جدید:
راقم السطور نے اپنے پچھلے مراسلہ میں تجویز پیش کی تھی کہ مسلم فیملی لاز کی دفعہ 8 کو جامع بنانے کی خاطر اس میں طلاق وخلع کے علاوہ دیگر اسباب فسخ بھی سمونے کی ضرورت ہے۔میں مشکور ہوں کہ کونسل نے میری تجویزکی معقولیت کو تسلیم کیا ،سطور ذیل میں حسب طلب کونسل ان اسباب کو مختصرا بیان کیا جاتا ہے ۔دفعہ مذکورہ کو الف