خاموشی.....ذریعہ نجات
وہ گناہ جو شرعًا حرام، اخلاقًا ظلم اور قانونًا جرم ہے۔جس کا لینے والا، دینے والا اور درمیان میں پڑنے والا سب جھنمی ہیں۔ ایسا گناہ کہ جب کوئی قوم اس میں مبتلا ہو جاتی ہے تو دشمن سے مرعوب ہوجاتی ہے اور دشمن آسانی سے اسے روندتا ہوا ان پر فتح حاصل کرلیتا ہے۔
حج ایک عاشقانہ سفر
حج درحقیقت ایک عاشقانہ سفرہے،اس کی ظاہری صورت بھی عجیب وغریب ہے،اوراس میں غضب کی جاذبیت ہے۔قدم قدم پرعشق ومحبت کی پُربہارمنزلیں طے ہوتی ہیں،حج کے افعال واعمال مظاہرعشق ہیں،اسی عاشقانہ بنیادکی وجہ سے اس کے افعال واعمال عقل وفہم میں آئیں یانہ آئیں،انہیں اداکیاجاتاہے۔
اس میں کسی قسم کی کوتاہی،غفلت یاسستی نہیں برتی جاتی ہے،چنانچہ تمام انبیاء کرامؑ ،صحابہ کرامؓ،بزرگان دین اوراہل ذوق ومحبت نے بھی ٹھیک اسی طرح بے چوں چراانہیں اداکیاہے اوریہی عبدیت کے شان کے لائق ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ جب تک حاجی اپنی عقل وفہم،پسندوناپسندکوحکم الٰہی پرقربان کرنانہ سیکھے یاجب تک یہ جذبہ پیدانہ ہو،وہ حج نہیں کرسکتا۔
اس لئے کسی کی عقل وفہم میں یہ کیونکرآسکتاہے کہ وہ دنیاکی تمام آسائشوں،آرام،راحت وسکون کوترک کرکے کفن نمادوچادریں لپیٹ کردیوانہ وارعشقیہ ت