15
Safar

مولانا شیر علی شاہ رحمہ اللہ سے وابستہ چند یادیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
مولانا شیر علی شاہ رحمہ اللہ سے وابستہ چند یادیں
سرزمین اکوڑہ خٹک ، صوبہ خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام کی حامل ہے، اس مقام کو برصغیر کی آزادی کی عظیم تحریک سید احمد شہید میں بھی مرکزیت حاصل رہی ہے، اکوڑہ کی جنگ میں کامیابی نے قافلہ سید احمد شہید کے حوصلوں کو جو توانائی بخشی تھی اسی نے پیش قدمی کے لیے ان کے جوش وخروش میں اضافہ کیا، جدید سائنس کی تحقیق کے مطابق کائنات ارضی کے روز اول سے باہم گفتگو میں استعمال ہونے والا انسانی کلام آج بھی فضاؤں میں محفوظ ہے، ہمارا بھی یہ یقین ہے کہ ان بزرگوں کے اس مقام پر قیام سے فضا میں جو عطر پھوٹی ہے اس کے اثرات آج بھی یہاں موجود ہیں،چنانچہ حضرت مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کے ملفوظات میں ملتا ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ’’جامعہ حقانیہ

مزید پڑھیے

10
Safar

حلال سرٹیفکیشن شریعت کی روشنی میں

احکام شریعت کا تعلق مسلمان کے ظاہر اور باطن دونوں سے ہے ۔ظاہر کے ساتھ جن احکام کا تعلق ہے وہ عدالت کے ذریعےقابل تعمیل ہیں مگر ایسےاحکام مقدار میں تھوڑے ہیں اور شریعت کی انتظامی شاخ کا موضوع  ہیں ،مزید برآں یہ شریعت کا براہ راست اور مستقل موضوع  بھی نہیں ہیں۔ اس کے برعکس جن احکام کا تعلق  انسان کے باطن اور قلب وضمیر سے ہے وہ  تعداد میں زیادہ،اہمیت میں مقدم اور شریعت کا براہ راست اور مستقل مقصود ہیں  بلکہ یوں تعبیر مناسب ہے کہ  ہر حکم شرعی  کا اولین  خطاب انسان کے قلب وضمیر سے ہے ۔ضمیر کے ساتھ تعلق کی وجہ سے  مسلمان جو بھی   جیسا بھی اور جہاں بھی ہو شریعت کا مکلف رہتا ہے ۔یہی وجہ ہے  کہ ایک مسلمان اگر اسلامی ریاست کی بود وباش ترک کرکے ایک غیر مسلم سلطنت میں سکونت ورہائش

مزید پڑھیے

10
Safar

پاکستانی مصاحف کے رسم کا شرعی جائزہ

تعارفیہ

برصغیر پاک وہند میں قرآن کریم کے جو نسخے شائع  ہوتے ہیں وہ امام ابوعمر الدانی کے علمی منہج کے مطابق ہیں  اور ان پر تمام مسالک کے علماء کا اعتماد واتفاق چلا آرہا ہے مگر کچھ عرصہ  سے ایک مخصوص ذہنیت کے حامل  افراد یہ کوشش شروع کررکھی ہے کہ ان معروف ومانوس  اورمسلم الثبوت نسخوں کی طباعت روک کر ایک اور نسخے کی طباعت قانون کی رو سے ضرور قرار دی جائے جسے یہ لوگ مثالی نسخہ کے نام سے موسوم کرتے ہیں ۔اس فتنے کی بو محسوس ہونے پر ماہر ومحقق علماء نے اس کے خلاف  قلم اٹھایا  جس کے نتیجے میں بلند پایہ اور تحقیقی مضامین منظر عام آئے۔زیر نظر تحقیقی مقالہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں ماہر  ومشاق قاری ،محقق عالم دین  ڈاکٹر مولانا قاری ضیاء الحق صاحب&n

مزید پڑھیے

1
Muharram

كونسل كا ۲۰۰واں اجلاس۔ پریس كانفرنس كے لئے فیصلے

كونسل كا ۲۰۰واں اجلاس۔ پریس كانفرنس كے لئے فیصلے

 

ایجنڈا نمبر  ۳  :پردے کے بنیادی احکامات سے متعلق پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سوالات

فیصلہ:

(الف): پردہ اور حجاب شرعی حكم ہے جس كی پابندی ضروری ہے، جہاں تك چہرے كے پردے كا تعلق ہے تو جہاں فتنہ كا اندیشہ ہو جیسا كہ دفاتر اور مخلوط تعلیم كے اداروں اور ان جیسے دیگر ادارے، جہاں مرد و زن كے اختلاط كی صورتیں ہوں، وہاں چہرے كا پردہ واجب ہے۔ البتہ ضرورت اور فتنہ كا اندیشہ نہ ہونے كی صورت میں چہرہ، ہاتھ اور پاؤں سے

مزید پڑھیے

1
Muharram

کونسل کے ۱۹۷ ویں اجلاس کے سفارشات و ملاحظات

بسم الله الرحمن الرحيم

ایجنڈا آئٹم نمبر۱:

کونسل کے ۱۹۷ ویں اجلاس کی روداد برائے توثیق

 

          اس ایجنڈے میں کونسل کے ا۹۷ ویں اجلاس  مورخہ ۲۰/ ۲۱ جنوری ۲۰۱۵ء کی روداد کے مسودے کی توثیق مطلوب ہے، اس سلسلے میں درج ذیل نکات قابل غور ہیں:

 

۱۔ ایجنڈا آئٹم نمبر ۳:

(i)  تعدد  ازدواج کے لیے نفقہ پر

مزید پڑھیے