دردی الخمر (Tartaric Acid)
مائع اشیاء جیسے تیل،شہد اور شراب کی تہہ میں جو تلچھٹ رہ جاتی ہے اسے دردی کہتے ہیں، اسے روبہ یعنی خمیرہ بھی کہا جاتا ہے جو شیرہ پر شراب بنانے کی غرض سے ڈالا جاتا ہے۔دردی الخمر شراب کی تلچھٹ اور کدورت کو کہتے ہیں۔اس پر اتفاق ہے کہ عام شرابوں کی طرح یہ بھی:
حرام ہے۔
نجس ہے۔
اس سے فائدہ اٹھانا ناجائز وحرام ہے۔
حنفیہ کے علاوہ دیگر مسالک میں اس کا ایک قطرہ پینا بھی حد کا موجب ہے،البتہ احناف کے نزدیک ا گر نشے سے کم مقدار میں دردی خمر استعمال کرلیا جائے تو حد واجب نہیں ہوگی کیونکہ یہ شراب کی تلچھٹ اور کدورت ہوتی ہے اور اس طرح رغبت اور شوق سے نہیں پی جاتی جس ط
کعب احبارؒ اور اسرائیلیات
اہل علم خصوصاً تفاسیر قرآن سے شغف رکھنے والوں کے لیے کعب احبارؒ کوئی غیر معروف نام نہیں، اسرائیلیات کی روایت کے باب میں کعب احبارؒ کا تذکرہ تقریباً تمام تفاسیر میں کہیں نہ کہیں ضرور موجود ہوتا ہے۔ کعب احبارؒ کے متعلق صحابہ کرام ؓکے مختلف رویوں کی بنا پر کعب احبارؒ کی شخصیت اور ان کی ثقاہت اہل علم کے ہاں زیر بحث رہتی ہے۔ علامہ کوثریؒ نے کعب احبارؒ کے متعلق اسی قسم کے ایک سوال کے جواب میں ایک مضمون تحریر کیا تھا، جو اپنی جامعیت کے ساتھ ساتھ اپنی افادیت میں بھی بھرپور ہے۔ اس مضمون میں ’’اسرائیلیات ‘‘کے باب میں ایک فیصلہ کن موقف بیان کیا گیا ہے۔اس عربی مضمون کا ترجمہ اردو دان طبقے کے فائدے کے لیے پیش خدمت ہے۔ (از مترجم)
قریبی علا
اسلامی احکام کے بارے میں چند سوالات کاجواب
امید ہے کہ آپ بفضلہ تعالیٰ فرحان وشادمان ہوں گے۔ آپ سے ٹیلی فون پر میری عرضداشت کی منظوری کے پیش نظر یہ سوالنامہ حاضرِ خدمت ہے۔ اس کے جوابات تحریری طور پر اور آپ کے ادارہ میں چھپے ہوئے لٹریچر کے ذریعے دیئے جاسکتے ہیں۔ سوالنامہ: برائے پی، ایچ، ڈی تھیسز۔
سوال نمبر۱ (الف)۔۔۔ جناب کی رائے میں اسلام کی صنفی تھیوری (Gender Theory) کیا ہے؟ کیا اسلام تخلیقی، دنیاوی وآخرت کے حوالے سے عورت کو مرد سے کمتر مخلوق گردانتا ہے؟ اس ضمن میں قرآنی آیات کیا بیان کرتی ہیں؟
(ب)۔۔۔برائے مہربانی مغربی تصورِ صنفی انصاف (Gender Justice)اور اسلامی تصور صنفی انصاف جو عدل، قسط اور احسان پر مبنی ہے، کا تقابلی جائزہ لے کر واضح کیجئے کہ صنفی انصاف کو ہم اسلامی تصور م
محرم الحرام کی عظمت اور فضیلت
محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے ۔ ’’محرم‘‘ کا لفظ تحریم سے بنا ہے اور تحریم کا لفظ حرمت سے نکلا ہے۔ حرمت کا لفظی معنی عظمت ، احترام وغیرہ ہے ، اس بناء پر محرم کا مطلب احترام اورعظمت والا ہے ۔چونکہ یہ مہینہ بڑی عظمت اور فضیلت رکھتا ہے اور بڑا مبارک اور لائق احترام ہے اس لئے اسے محرم الحرام کہا جاتا ہے ۔
یوں تو محرم کا پورا مہینہ ہی مبارک ہے مگر جس طرح رمضان کا آخری عشرہ پہلے دو عشروں سے افضل ہے اور آخری عشرہ میں لیلۃ القدر کی رات سب سے افضل ہے ، اسی طرح اس مہینہ میں عاشورہ کا دن تمام ایام سے افضل ہے ۔ عاشورہ کا مطلب دسواں ہے ، یہ دن چونکہ دسویں تاریخ کو آتا ہے اس لئے اسے عاشورہ کہتے ہیں ۔
فضیلت کامدار:
اللہ تبارک وت
حضرت عمر رضی اللہ عنہ
وہ ہستی جس کاذکرتورات وانجیل میں ہے
جس کے دورمیں قرآن کریم کی پیش گوئیاں پوری ہوئیں
جس نے سرکاردوجہاں،رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی مرض الوفات کی یہ وصیت کہ’’یہودونصارٰی کوجزیرہ عرب سے نکال دو‘‘کوعملی جامہ پہنایا
جو’’اشداء علی الکفاررحماء بینھم‘‘کاکامل نمونہ اوراعلیٰ مظہرتھا
جس کاوجودعطیہ خداوندی اور تحفہ سماوی تھا
جسے بہ طورخاص اسلام کے غلبے کے لئے مانگاگیاتھا
جس کامسلمان ہونا،اسلام کی فتح،جس کی ہجرت مسلمانوں کی نصرت،اورجس کی خلافت مسلمانوں کے لئے رحمت تھی
وہ مقدس ہستی جس کارعب اوردبدبہ آج تک قائم ہے،جس سے دل دھلتے تھے،زمین کانپتی تھی،آسمان تھرتھراتاتھااورشیاطین دوربھاگتے تھے۔
جواس امت کا’’محدث‘‘ تھا،تکوینیا