19
Muharram

روزہ کی حکمتیں و فلسفہ

اسلام میں روزے ماہ شعبان ۲ ؁ ہجری میں مدینہ منورہ میں فرض ہوئے اور ان کے لئے رمضان کا مہینہ مخصوص کیا گیا۔ اس سے پہلے رسول اللہ ﷺ اپنے طور پر مختلف دنوں میں نفلی روزے رکھا کرتے تھے(۱)۔ماہ رمضان میں روزے رکھنے کا حکم قرآن مجید کی آیت میں موجود ہے:یایھا الذین امنوا کتب علیکم الصیام ۔۔۔۔۔لعلکم تشکرون۔(البقرۃ:۱۸۳۔۱۸۵)
ان آیت سے دو چیزیں معلوم ہوتی ہیں:
۱۔روزے کے تین بڑے مقصد ہیں :(الف)تقوی(ب)خد ا کی تکبیر وتعظیم کا جذبہ پیدا کرنا۔(ج)اور خدا کا شکر کرنا۔
چنانچہ روزے کی تمام حکمتیں اور فضیلتیں اسی کے گرد گھومتی ہیں۔روزہ انسان کی جسمانی و روحانی ترقی کا باعث ہے۔چنانچہ طبی مشاہدات بتاتے ہیں کہ بسا اوقات انسان کا بھوکھا رہنا اس کی صحت کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔بعض بیماریوں کا یہ حتمی علاج ہ

مزید پڑھیے

1
Muharram

طب کے متعلق چند اسلامی ہدایات

صحت نعمت خداوندی ہے، جس کی قدر دانی اور حفاظت شرعی حکم ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 
’’نعمتان مغبون فیھما کثیر من الناس: الصحۃ والفراغ‘‘۔
’’دو نعمتوں کے حوالے سے عموما لوگ دھوکے میں مبتلا ہوتے ہیں: صحت اور فراغت‘‘۔(بخاری ومسلم)

ایک روایت میں ہے کہ صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ پانچوں نمازوں کے بعد کیا دعا مانگوں؟ تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالی سے عافیت مانگا کرو، دوبارہ سوال پر بھی یہی ارشاد فرمایا، اور تیسری بار فرمایا: اللہ تعالی سے دنیا وآخرت میں عافیت مانگا کرو۔
لیکن یہ بھی فطری بات ہے کہ انسان اپنی زندگی میں کسی نہ کسی وقت بیماری کی کیفیت سے ضرور دوچار ہوتا ہے، او

مزید پڑھیے

18
Muharram

عورتوں کی تعلیم اور طریقہ کار

بسم اللہ الرحمن الرحیم

زیربحث عورتوں کی تعلیم کے مسئلہ میں دوپہلواجاگرکرنے ہیں:

۱۔عورتوں کوتعلیم دینی چاہیے یانہیں؟

۲۔عورتوں کوتعلیم دینےکی کیاصورت اورکیاطریقہ ہوناچاہیے؟

پہلاپہلو

خواتین کی تعلیم شریعت کی نگاہ میں :

اسلامی احکام کاخطاب جس طرح مردوں کوہے اسی طرح عورتوں کوبھی ہے،بلکہ بعض احکام خواتین کے ساتھ ہی مخصوص ہیں،

مزید پڑھیے

10
Dhil Hijja

مسلم فیملی لاز آرڈیننس1961ء کی دفعہ 8 کا نیا متن

بسم الله الرحمن الرحيم

مسلم فیملی لاز آرڈیننس1961ء کی دفعہ   8 کا نیا متن

 

ایجنڈا آئٹم نمبر ۵:

دفعہ 8 کی تشکیل جدید:

راقم السطور نے اپنے پچھلے مراسلہ میں تجویز پیش کی تھی کہ مسلم فیملی لاز کی دفعہ 8 کو جامع بنانے کی خاطر اس میں  طلاق وخلع  کے علاوہ دیگر اسباب فسخ بھی سمونے کی ضرورت ہے۔میں مشکور ہوں کہ کونسل نے میری تجویزکی  معقولیت  کو تسلیم کیا ،سطور ذیل میں حسب  طلب کونسل ان اسباب کو مختصرا  بیان کیا جاتا ہے ۔دفعہ مذکورہ کو الف

مزید پڑھیے

14
Rajab

غیر مسلموں کے بنائے ہوئے حلال تصدیقی اداروں کی شرعی حیثیت

بسم الله الرحمن الرحيم

تمہید

کوئی ایساادارہ جو مصنوعات  کے حلال ہونے کی تصدیق کرتا ہواوراس بنا پر حلال کاسرٹیفکیٹ  دیتا ہو ،مگر وہ ادارہ کسی غیر مسلم  ملک یا فرد کا ہو تو کیاشریعت میں ایسے حلال تصدیقی ادارے کی تصدیق کا اعتبار ہوگا   اور اس بنا پر کسی پروڈکٹ کو حلال تصور کرتے ہوئے  مسلمانوں کے لیے اس کا استعمال جائز ہوگا ؟ان سطور میں شریعت  کی روشنی میں اس کاجائزہ لیا گیا ہے۔

سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ حلال وحرام   کا تعلق شریعت کے  کس دائرے سے ہے؟

دوسرے یہ کہ کسی شئ کے  متعلق یہ کہنا کہ وہ حلال ہے یا

مزید پڑھیے