19
Jumadi ul Awwal

(غذائی مصنوعات میں حلال وحرام کے اصول (دوسری قسط

11۔   غذائی مصنوعات کے اندر جو اضافی عناصر شامل کیے جاتے ہیں ،ان کے لیے رمز اور اشارے کے طور پر اعداد کااستعمال ہوتا ہے جنہیں ای نمبرز کہا جاتا ہے۔ یہ نمبرات انواع میں اور انواع مزید ذیلی اقسام میں تقسیم کیے جاتے ہیں مثلا کچھ ایسے ہیں جن کی غذائی قدروقیمت ہے اور کچھ کی نہیں ،کچھ ذائقہ کی بہتری کےلیے اور کچھ پروڈکٹ کو دیرپا اور محفوظ بنانے کے لیے اور کچھ جمانے ،گاڑھا بنانے اور بعض رقیق اور سیال حالت میں رکھنے کے لیے اور کچھ پروڈکٹ کو عمدہ اور خوشنما بنانے کے لیے شامل کیے جاتے ہیں ۔

علماء شریعت ایک پروڈکٹ کے تمام مشمولات کو تین  انواع میں تقسیم کرتے ہے،خواہ وہ بنیادی عناصر ہوں یا اضافی، ان سے مقصود رنگت ہو یا ذائقہ، یا کچھ اور ہو:

1۔جو حلال ہیں

2۔جو حرا

مزید پڑھیے

15
Jumadi ul Awwal

(غذائی مصنوعات میں حلال وحرام کے اصول (پہلی قسط

    کائنات اور اس کے اندر جو کچھ ہے وہ انسان کے فائدے کے لیے ہے ۔انسان ان اشیاء سے اسی وقت فائدہ اٹھاسکتا ہے جب شرعا اس کے لیے فائدہ اٹھانا جائز بھی ہو۔اس لیے راجح یہی ہے کہ اصل اشیاء  میں اباحت ہے۔اگر چہ حرمت اور توقف کے اقوال بھی ہیں،مگر جمہور  کا قول یہ ہے کہ اصل اباحت ہےاور یہی راجح ہے۔

حاشیۃ ردالمحتار:1/113

اقول:وقد صرح فی التحریر بان المختار ان الاصل الاباحۃ عند الجمہور من الحنفیۃ والشافعیۃ اھ وتبعہ تلمیذہ العلامۃ قاسم،وجری علیہ فی الھدایۃ من فصل الحداد،وفی الخانیۃ من اوائل الحظر والاباحۃ

الأشباه والنظائر: 1 / 66

وفي شرح المنار للمصنف : الأشياء في الأصل على الإباحة عند بعض الحنفية ، ومنهم الكرخي وقال بعض أصحاب ال

مزید پڑھیے

11
Jumadi ul Awwal

دودھ بینکوں کا قیام

مکرم جناب ! میرا سوال یہ ہے کہ ماں کا دودھ اس کے بچے کے بہت ہی مناسب غذا اور ہر لحاظ سے مفید ہے جب کہ بعض بچے اس سے محروم رہتے ہیں تو کیوں نہ علماء ایک دودھ بینک کی تجویز دیں جس میں عورتوں کا دودھ دستیاب ہو اور جو بچے ماں کے دودھ سے محروم ہوں ان کو وہاں سے دودھ میسر ہوسکے،امید ہے کہ علماء کرام اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔عبدالباقی،کراچی

دودھ بینکوں کا قیام بہت سی وجوہات کی بنا پر نامناسب ہے بلکہ صرف نامناسب ہی نہیں بلکہ ناجائز ہے ۔ناجائز ہونے کی وجوہات ذیل میں بیان کی جاتی ہیں ۔

1۔قرآن کریم نےماؤں کو رضاعت(دود ھ پلانے) کا حکم دیا ہے اور بازار میں دستیاب دودھ پلانا رضاعت نہیں کہلاتا، اگر چہ وہ کسی عورت ہی کا کیوں نہ ہو:

 وإن أردتم أن تسترضعوا أولادکم فلا جناح علیکم إذا سل

مزید پڑھیے

10
Jumadi ul Awwal

کارمائن (Carmine) کوچنیل (Cochineal)

سرخ رنگ،کارمینک ایسڈ کا ایلومینیم رنگ(ایلو مینیم لیک)،رنگ دار مادہ جو کوچنیل نامی  مادہ کیڑے کے جسم سے حاصل کیا جاتا ہے۔درج ذیل ناموں سے مراد بھی یہی سرخ رنگ ہے۔

1)   کارمائن(Carmine)

2)   کارمینک ایسڈ(Carminic acid)

3)   نیچرل ریڈ( (Natural red

4)   کوچنیل (Cochineal)

5)   کرِمزن لیک (Crimson Lake)

6)مختلف مصنوعات  میں جو اضافی عناصر(فوڈ ایڈیٹوز) شامل کیے جاتے ہیں  ،ان کے لیے عددی اشارے مقرر کیے  گئے ہیں  جنہیں  ای نمبرز

مزید پڑھیے

8
Jumadi ul Awwal

مردار کی ہڈی کا حکم

آج کل مرغیوں کی خوراک میں جانوروں کی ہڈی کا استعمال ہوتا ہے،اسی طرح  فوڈ  انڈسٹری کثرت کے ساتھ جیلاٹن کا استعمال کرتی ہے۔اگر چہ پاکستان میں اب حلال جیلاٹن بنانے والی کمپنیاں وجود میں آگئی ہیں مگر بڑے پیمانے پر اب بھی مغربی ممالک اسے تیار کرتے ہیں اور اس کابڑا ماخذ جانور کی ہڈی ہےجب کہ غیر مسلم ممالک میں ذبیحہ غیر شرعی ہوتا ہے جو بحکم مردار ہے اور اسی مردار کی ہڈی سے جیلاٹن تیار کیا جاتا ہے،اس لیے سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسا جیلاٹن جو مردار کی ہڈی سے بنایا گیا ہو،حلال ہے یا نہیں؟اس سوال کا جواب جیسا کہ ظاہر ہے اس پر موقوف ہے کہ مردار کی ہڈی کا کیا حکم ہے۔

تمام جانوروں کی ہڈیا ں پاک ہیں خواہ جانور ماکول اللحم ہو یا غیر ماکول اللحم ہو اور خواہ شرعی طریقے پر ذبح کیا گیا ہو یا غیر شرعی طریقے پر

مزید پڑھیے