عائلی موضوعات پر کام کی ضرورت
مضمون نگار:شعیب عالم
عائلی موضوعات پر کام کی ضرورت
پاکستان میں اس وقت جو عائلی قوانین نافذ ہیں ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جو برطانوی عہد حکومت کی یادگار ہیں جیسے:
۱۔ گارڈین ایند وارڈ زایکٹ ۱۸۹۰ء
۲۔ امتناع ازدواج طفل کا قانون ۱۹۲۹ء
۳۔ طلاق ایکٹ۱۸۶۹ء
۴۔ پنجاب کورٹ آف وارڈز ایکٹ ۱۹۰۳ء
۵۔ ش
رضاعت سے متعلق قرآن وسنت پرمبنی قانون
شرعی عائلی احکام کی دفعہ بندی:
تمہید:
ہر گاہ کہ قرینِ مصلحت ہے کہ رضاعت سے متعلق قرآن وسنت کے احکامات، فقہی اجتہادات اور عصری تحقیقات کوبغرضِ فرضِ مذہبی ووطنی و سہولتِ فہم ونفاذ ،عصری عدالتی قوانین کے قالب میں ڈھالا جائے، لہٰذا بذریعہ ہذا درج ذیل قانون وضع کیا جاتا ہے ۔
دفعہ۱۔مختصر عنوان ، وسعت اور نفاذ:
مزید پڑھیے
ڈیجیٹل تصویر (فنی وشرعی تجزیہ)
ڈیجیٹل تصویر (فنی وشرعی تجزیہ)
تالیف: مفتی شعیب عالم صاحب۔ صفحات: ۱۲۰۔ قیمت: درج نہیں۔ ناشر: مکتبۃ السنان، کراچی
منظر بندی کا عمل قدیم ہے،ہرزمانے میں زندہ رہاہے ، مگر طور طریقے اسباب وآلات بدلتے رہے ہیں،کبھی حجر ومدر کی مورتی بنا کر ،کبھی پارچہ وقرام پر نقش ونگار کے ذریعہ یہ مقصد حاصل ہوتارہا۔ اسلام کے آغاز پر حجر ومدر کے علاوہ پارچہ قرام پرنقش کا رواج تھا، اگلے عرصہ میں کاغذ پر تصویر بننے لگی اور اس عمل کے لیے کیمرا وجود میں آیا، جس کی بدولت ہاتھ کی محنت کم، مشین کی کارکردگی بڑھ گئی۔اس سے بعض لوگوں کوغلط فہمی ہوئی کہ تصویر سازی انسانی کارکردگی وصنعت سے نکل کر مشینی عمل کا نتیجہ بن چکی ہے، اس لیے اب تصویر کی حرمت کا قصہ تمام ہوچکاہے ۔اس پر کتابیں لکھی گئیں کہ تصویر کی یہ نئی شکل عکس ہے، اس پر اکابر نے خوب رد کیا، جن
گوشت کے علاوہ ماکولات ومشروبات کے احکام
باسمہ تعالی
شعیب عالم
گوشت کے علاوہ ماکولات ومشروبات کے احکام
زندگی آمد برائے بندگی
کھاناپینازندگی کے لیے ہے اورزندگی بندگی کے لیےہے۔ارشاد باری تعالی ہے کہ جن وانس کی پیدائش کا مقصدعبادت ہے۔
ضرورت اورعبادت
کھانا پینا انسان کی ضرورت ہے لیکن اگرانسان اپنی اس طبعی ضرورت کو پوراکرنے میں حلال وحرام کاخیال رکھے تو یہی ضرورت اس کی عبادت بن جاتی ہے۔
بندے کے حق کی برتری
انسان کی غذائی ضرورت كا شريعت كو اس قدرلحاظ ہے كہ جب اسے مردار کے علاوہ ك
Co2 شراب سے کشید کردہ گیس کا حکم
استفتاء
محترم جناب مفتی صاحب دامت برکاتہم
السلام علیکم
آپ سے درخواست ہے کہ درجِ ذیل مسئلہ میں ، قرآن و سنت کی روشنی میں ہماری راہنمائی فرمائیں۔
چینی بنانے کے عمل کے دوران شیرہ بنتا ہے۔ اس شیرہ سے کیمیائی عمل کے نتیجہ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور الکحل بنائی جاتی ہے۔ کیا یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ حلال ہے، جبکہ اس تمام عمل میں استعمال کئے جانے والے تمام خام مال/کیمیکلز حلال ہوتے ہیں اور یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ ۹۹٫۹۹ فیصد خالص ہوتی ہے۔براہ کرم راہنمائی فرمائیں۔
جزاکم اللہ تعالیٰ خیراً۔
سنحا پاکستان
باسمہ تعالیٰ