1
Muharram

محسن اعظم صلی اللہ علیہ وسلم

اگرہم تاریخ کے وسیع دائرے پرنظرڈالیں،اوراق ماضی پلٹ کردیکھیں تواس دنیامیں ہمیں طرح طرح کے مصلحین دکھائی دیتے ہیں،شیریں مقال واعظ اورآتش بیاں خطیب سامنے آتے ہیں،بہت سے فلسفی ہردورمیں ملتے ہیں،وہ بادشاہ اورحکمران جنہوں نے عظیم الشان سلطنتیں قائم کیں اوروہ جنگجوجنہوں نے ان گنت ممالک فتح کئے ان کی داستانیں ہم پڑھتے ہیں۔

انقلابی طاقتیں ہماری نگاہوں میں آتی ہیں جنہوں نے نقش حیات کوباربارزیروزبرکیااورکتنے ہی مقنن تھے جوایوان تہذیب میں کارنامے دکھاچکے۔

لیکن جب ہم ان سب کی فتوحات،تعلیمات،کارناموں اوران کے پیداکردہ مجموعی نتائج کودیکھتے ہیں تواگرکہیں خیروفلاح اورلوگوں کی بھلائی دکھائی دیتی ہے تووہ جزوی قسم کی ہے،پھرخیروفلاح کے ساتھ طرح طرح کے مفاسدپائے جاتے ہیں لہذاان کااس کائنات اوراس کے باسیوں پرکوئی احسان نہیں

مزید پڑھیے

1
Ramadan

مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے

اچھی طرح یاد ہے، اور وہ پر لطف منظر اب بھی ،جب کہ میں یہ تحریر قلمبند کرنے لگا ہوں، میرے دماغ کے پردے پر ایک محفوظ انمٹ فلم کی مانند چل رہا ہے، درجہ سادسہ کا سال ہے، اور جلالین شریف کا درس جاری ہے، سورۂ نساء کی آیت میراث کی تفسیر شروع ہوئی، فن میراث کی پیچیدگیوں اور فن میراث پر دسترس کے حصول میں مشکلا ت کے متعلق دوران گفتگو میں یہ بات کان میں پڑتی ہے:’’ہمارے جامعہ کی دار الافتا میں بھی ہمارے ایک مفتی صاحب کو فن میراث میں وہ کمال حاصل ہے، کہ اگر کوئی نیند میں بھی ان سے میراث کا کوئی مسئلہ دریافت کر لے تو وہ اس کو بالکل ٹھیک ٹھیک بتادیں گے، اور وہ مفتی صالح محمد صاحب کاروڑی ہیں‘‘۔ یہ وہ سب سے پہلا موقعہ تھا جب حضرت استاذ مفتی صالح محمد کاروڑی شہید ؒ کے تذکرۂ خیرمیں یہ کلمات،ایک ایسی شخصیت کی زبان سے سنے جو اپ

مزید پڑھیے

24
Ramadan

!بہت بڑے مفتی صاحب

بہت بڑے مفتی صاحب!

بحالت حیات دنیا بڑے مفتی صاحب ؒ کا تذکرہ:

'بڑے مفتی صاحب نے  فرمایا ہے'،'بڑے مفتی صاحب نے بلوایا ہے'، 'بڑے مفتی صاحب نہیں ہیں'، 'بڑے مفتی صاحب آج سبق نہیں پڑھائیں گے'، بڑے مفتی صاحب سفر پر ہیں'،  'بڑے مفتی صاحب تشریف لا رہے ہیں'، 'استفتا بڑے مفتی صاحب کی جگہ پر ہے'، بڑے مفتی صاحب عمرے پر  گئے ہوئے ہیں'، بڑے مفتی صاحب مدرسہ الہیہ گئے ہوئے ہیں'، بڑے مفتی صاحب دفتر اہتمام میں ہیں'، 'بڑے مفتی صاحب مدرسہ درویشیہ گئے ہوئے ہیں'، 'بڑے مفتی صاحب پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے'،  'بڑے مفتی صاحب شہید ہوگئے ہیں'، 'بڑے مفتی صاحب کا جسد مبارک ان کے گاؤں لے جا یا جا ئے گا'، 'بڑے مفتی صاحب

مزید پڑھیے

1
Muharram

شیخ البانی | شیخ شعیب ارنؤوط کی نظر میں

شیخ ناصر الدین البانیv(۱۳۳۲ھ۔۱۹۱۴ء/۱۴۲۰ھ۔۱۹۹۹ء)گزشتہ صدی میں عرب دنیا کے معروف عالم گزرے ہیں۔ابتدائے عمر میں ہی ان کا خاندان البانیہ سے ہجرت کر کے شامی شہردِمشق میںآ بسا اور وہیں شیخ کی علمی نشوونما ہوئی، بعد میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منوّرہ اور دیگر تعلیمی اداروں کی رونق بنے۔ ان کا اختصاصی فن ’’علمِ حدیث‘‘ تھا،آغازِشباب میں ہی اس علم سے رشتہ جوڑا اورپھرتادمِ آخراسی کے ہو رہے،اکثر علمی کاوشیں اسی علم کی خوشہ چینی کا ثمرہ ہیں۔ اپنی بعض منفرد تحقیقات کی بنا پر معاصر اہلِ علم کی تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں(۱)، انہی ناقدین میں سے ایک عصرِحاضر کے معروف محقق شیخ شعیب ارنؤوط بھی ہیں، جو خود بھی البانوی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا خاندان بھی شام کی طرف ہج

مزید پڑھیے

24
Rabi uthani

حضرت مفتی محمد صالح شھید رحمہ اللہ

دریائے سندھ اورڈیورنڈلائن کے درمیان کا علاقہ پاکستان کاسرحدی اور قبائلی علاقہ کہلاتاہے۔دریائے سندھ تو مشہور ومعروف دریا ہے جبکہ ڈیورنڈ لائن وہ خطِ فاصل ہے جو برطانوی حکومت کی ایماء پر ہندوستان کو افغانستان سے متمیز کرنے کے لیے کھینچا گیا تھا،اس خط کی وجہ سے وہاں کی مقامی آبادی پاک اور افغان دو حصوں میں بٹ گئی ہے مگرقبائل نے زمین کی تقسیم کو دلوں کی تقسیم کا ذریعہ نہیں بننے دیا ہے۔


سیاسی لحاظ سے سرحدی صوبہ یعنی خیبر پختونخوادوحصوں میں تقسیم ہے۔ ایک تو آزاد قبائل کا علاقہ ہے جو مالاکنڈ،مہمند،کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان وغیرہ ایجنسیوں پر مشتمل ہے اور دوسرا زیرِقانون علاقہ ہے جیسے ہزارہ،مردان،پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان وغیرہ،اس کے علاوہ کچھ پٹیاں ہیں جو انتظامی ضروریات کے تحت زیرِ قانون اضلاع کے ماتحت ہیں،انہیں ہم نیم ق

مزید پڑھیے