ملازمت پیشہ بیوی کا نان نفقہ
سوال
میں سرکاری سکول میں ملازمت کرتی ہوں اگرميں شوہر کو اپنی کمائ سے پیسے دوں یا گھر پرخرچ کروں. تو وہ اس ملازمت کے حق میں ھیںِ-اگر ميں گھر پر خرچ نہ کروں تو وہ کہتے ہیں ملازمت چھوڑ دوں-جبکہ وہ پہلے اپنی ہی غلطی کی وجہ سے مجھے ایک طلاق دے چکے ہیں تب اللہ نے ملازمت کو ہی وسیلہ بنایا جس کی وجہ سے میں کسی پر بوجھ نہیں بنی. مگر پھر انھوں نے شرمندہ ھو کے رجوع کر لیا-اس لیے اب ان کے کہنے پر ملازمت بھی نہیں چھوڑ سکتی-ڈر لگتا ہے ان کے پہلے والے اقدام کی وجہ سے-وہ مجھ پر زبردستی کرتے ہیں کے گھر پر خرچ کروں یا ان کو پیسے دوںِ-مجھے کیا کرنا چاہیے؟