سلکن کلاتھ کا حکم



سوال

سوال: میری معلومات کے مطابق مردوں کے لیے سلک  کے کپڑے پہننا منع ہے جب کہ آج کل لوگ پہنتے ہیں کیا یہ حرام نہییں ہے؟


جواب

الجواب۔۔۔۔۔خالص ریشم تو حرام ہے اسی طرح جس کپڑے کا تانا ریشم کا ہو اور بانا کسی اور مٹیریل مثلا اون وغیرہ کا ہو اس کا استعمال بھی جنگ کے علاوہ عام حالات میں ممنوع ہے  لیکن اگر ریشم خالص نہ ہو بلکہ مصنوعی ہو جیسا کہ آجکل چمک والے کپڑوں میں پایا جاتا ہے تو اس کا استعمال جائز ہے ۔