منگنی کے وقت میرا نکاح ہوا جسمیں میں موجود نہیں



سوال

السلام عليكم حضرت ایک ماہ بعد میری شادی ہے جس میں آپ دین کو مدِنظر رکتھے ہوے میری رہنمائی فرمائی دوسرا یہ کے منگنی کے وقت میرا نکاح ہوا جسمیں میں موجود نہیں مطلب میرے اور لڑکی کے ابو کے بیچ میں بات ہوئی تی تو اس کا کیا حکم ہے


جواب

نکاح کے احکام اور میاں بیوی کے شرعی حقوق جاننے کے لیے تو اس موضوع پر لکھی گئی کتب کامطالعہ فرمائیں۔
نکاح ہونے یا نہ ہونے کے متعلق حکم یہ ہے کہ لڑکی کے باپ نے اگر اپنی بیٹی کا نکاح اس کے وکیل کی حیثیت سے کیا تھا تو نکاح درست ہے۔لڑکی کا بذات خود نکاح کی مجلس میں حاضر ہوناضروری نہیں تھا۔