Qatal
سوال
السلام علیکم۔ حضرت مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں بطور ڈسپنسر ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں اور اپنی ڈیوٹی کی مجھے تنخواہ مل رہی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ کل بروز جمعہ 13 اگست 2019 کو ہمارے ہاں ایک مریضہ داخل ہوگئی تھی اپنا آپریشن کروانے کیلئے تو اس مریضہ کو ڈاکٹر صاحب نے خون لگوانے کا کہا۔ میرے ساتھ ایک دوسرا لڑکا بھی ڈیوٹی پر موجود تھا اسنے مجھ سے کہا کہ اس مریضہ کو خون لگایںنگے میں نے کہا ٹھیک ہے پھر اس لڑکے نے کہا کہ اسکا کنولہ واش اور چینج کرینگے اپ ایسا کرو آپریشن تھیٹر سے واٹر(Distilled Water For Injection) لے اؤ تا کہ اس سے اسکا کنولہ واش کریں میں آپریشن تھیٹر چلا گیا وہاں انستھیزیا مشین (جو دوران آپریشن نشے کیلئے استعمال کرتے ہیں) وہاں ڈبے میں پڑے انجکشنز میں سے واٹر کے انجکشن اٹھا لئے جب میں نے دیکھا تو وہ ایک انجکشن نشے والا تھا وہ میں نے واپس رکھ دیا باقی دو انجکشن باہر آ کہ نرسنگ کاؤنٹر کے دراز میں رکھ دئے اسکے بعد مریض کے گھر والے آگئے کہ ہم کنولہ لا چکے ہیں اپ لوگ آجاؤ خون اور نیا کنولہ لگا دو۔ میں اور میرے ساتھ دوسرا لڑکا ہم انکے ساتھ گئے اور نیا کنولہ میں نے لگا دیا اب کنولہ کو چیک کرنے کیلئے میں لڑکے سے کہا کہ واٹر دو اس نے انجکشن توڑ کر سرنج بھر کر مجھے دی جب وہ انجکشن میں نے لگایا تو فورن اچانک مریضہ کو کچھ ہو گیا اور چپ ہو گئی کیوں کہ اصل میں وہ انجکشن واٹر کا نہیں بلکہ نشے والا انجکشن تھا جو دوران آپریشن مریض کو لگاتے ہیں ۔ میں نے جلدی اسکو آکسیجن لگا دی بلڈ پریشر چیک کیا امونیا سونگھایا ایک انجکشن Decadron لگایا جو کہ ری ایکشن کیلئے ہوتا ہے کیوں کہ مجھے نہیں تھا پتا کہ اس لڑکے نے مجھے واٹر کی جگہ غلط انجکشن دیا ہے لیکن مریض کی حالت خراب ہوتی جا رہی تھی مریض ک لواحقین کے کہنے پر میں نیچے چلا گیا دوسرے ڈاکٹر کو بلوایا جو کہ میڈیکل اسپیشلسٹ ہے اور پروفیسر بھی انہوں نے کہا کہ مریض ڈیڈ (Dead) ہے۔ انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا ہمیں کیوں کہ وہ بھی یہی سمجھ رہے تھے کہ واٹر سے تو کچھ نہیں ہوتا اب جو خاص پوائنٹس ہیں انکی طرف آپ کی توجہ درکار ہے وہ یہ ہیں کہ نمبر 1) میں نے دونوں انجکشن کے شیشے 5 CC والے دراز میں رکھے تھے جو کہ نہ تو میں نے مریض کے لئے اٹھاے ہیں جس وقت انکے پاس کمرے کی طرف جا رہے تھے اور نہ اس لڑکے سے اٹھواے ہیں بلکہ وو خود اٹھا کہ لے آیا تھا ساتھ۔ ہاں یہ بات ہے کہ یہ خطرناک انجکشن آپریشن تھیٹر سے واٹر سمجھ کہ میں ہی لایا تھا اور دراز میں رکھا بھی میں نے تھا وہ لڑکا دراز سے اٹھا کہ مریض کے پاس لے آیا تھا۔ نمبر 2) مجھے جو سرنج بھر کہ دی گئی تھی وہ میں نے نہیں بلکہ ساتھ والے لڑکے نے بھر کہ دی تھی اور میں نے جب پوچھا کہ واٹر ہے تو اس نے کہا کہ ہاں اور میں نے لگا دیا اب مفتی صاحب رہنمائی فرمایں کہ ہم دونوں کیلئے شریعت کہ لحاظ سے کیا حکم ہے۔؟؟