ظھار کا وسوسہ
سوال
السلام علیکم...میں ایک وسواسی انسان ہوں جب سے شادی ہوئ ہے,طلاق,ظھار اور طہارت کے وساوس کا شکار ہوں مختصر طور پر سوال یہ ہے کہ میں اپنی ساس کے بارے سوچ رہا تھا اچانک یہ خیال آیا کہ ان کو کہ کہ رہا ہوں آپ مجھے اپنا بیٹا بنالیں ...یہ بات سوچنے کے بعد ذھن میں یہ خیال آیا کہ اس طرح تو ہم خاوند بیوی بھائ بہن بن گئے تب سے یہ خیال آرھا ھے کہ کہیں بھائ بہن والے الفاظ ادا تو نہیں ہوگئے اس وقت سے اب تک یہی سوچ ہے پلیز اس کاجواب ضرور دیں کہ ایسے ظھار ہوتا ہے یانہیں
جواب
اس سے ظہار نہیں ہوتا۔مطمئن رہیں اور وسوسوں سے دور رہیں۔