ویڈیو لنک کے ذریعے میاں بیوی کا ایک دوسرے کے پوشیدہ اعضاء دیکھنا
سوال
السلام علیکم مفتی صاحب یہ بتائیں کہ ایک شخص نے نکاح کیا لیکن وہ کسی وجہ سے اپنی زوجہ سے دور ہے. جیسا کہ لوگ نوکری کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہوتے ہیں. تو وہ اگر اپنی بیگم سے ویڈیو لنک سے بات کر رہے ہوں تو کیا وہ ایک دوسرے کے اعضاء دیکھ سکتے ہیں؟ اور یہ کہ اگر پیار کی بات کرتے کرتے مرد کا انزال ہو جائے تو کیا گناہگار ہوگا؟
جواب
میاں بیوی ایک دوسرے کے اعضاء دیکھ سکتے ہیں مگر دور سے ویڈیو کے ذریعے دیکھنا ان علماء کی رائے میں ناجائز ہوگا جو اسے تصویر کشی سمجھتے ہیں۔
میرے خیال میں اگر تصویر کشی کا گناہ نہ بھی ہو پھر بھی میاں بیوی کو اس سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاستر اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میرا ستر نہیں دیکھا۔
اس میں دوسرا نقصان یہ ہے کہ کبھی اس عمل کے بہت بھیانک نتائج نکلتے ہیں مثلا ویڈیو لیک ہوجاتی ہے یا کسی اور کی نگاہ پڑجاتی ہے وغیرہ
جہاں تک غسل کی فرضیت کا تعلق ہے تو اگر مرد کو انزال ہوجائے یعنی منی کود کر نکل جائے تو اس پر غسل واجب ہوگا۔اگر صرف مذی نکلے تو غسل واجب نہ ہوگا۔مذی اسے چکنے مادے کو کہتے ہیں جو جوش اور شہوت کے وقت نکلتا ہے اور اس سے شہوت ختم نہیں ہوتی۔