ٹاون کمیٹی کی بنائی ہوئی ٹینکی کا استعمال
سوال
اسلام علیکم قابل قدر مفتیان کرام ۔۔ کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام کہ ہمارے محلے میں ٹاؤن کمیٹی کے فنڈ پر ایک پانی کی ٹینکی تعمیر ہوئی ہے ۔اس کمیٹی کا ذریعہ آمدنی اس بازار میں سامان کے آمدورفت اور جائداد کے خریدوفروخت وغیرہ پر ٹیکس لگانے سے ہوتی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اس ٹینکی کا پانی استعمال شرعی طور پر جائز نہیں؟؟ جزاک اللہ خیرا
جواب
اگر ٹاون کمیٹی جائز ٹیکس وصول کرتی ہے تو مذکورہ ٹینکی کے استعمال اور فائدہ اٹھانے میں حرج نہیں ہے۔