قصر نماز کے شرائط



سوال

السلام علیکم، مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ نماز کیلیے 48 میل کی شرط کا کیامطلب ہے؟اگر کوئی جگہ شہر سے 48 میل سے زیادہ دور ہولیکن وہاں پہنچنےکاکوئی مختصرراستہ بھی ہو جہاں سے فاصلہ 48 میل سے کم ہوجائے توکیا اس صورت میں نماز قصرہو سکتی ہے؟مثا ل کے طور پر ہمارے شہر سےملتان کافاسلہ لگ بھگ 100 کلومیٹر ہے لیکن ایک مختصرراستہ بھی ہے جہاں سے فاصلہ 74 کلومیٹر رہ جاتاہے، تو ایسی صورت میں نماز قصرکرنےکاکیاحکم ہے؟


جواب

اڑتالیس میل کلو میٹر کے حساب سے ستتر اعشاریہ دوچار(77.24)کلومیٹر بنتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اہنے شہر یا گاوں سے جس شہر یاگاوں جارہے ہیں وہ اتنا دور ہونا چاہیے ۔اگر اتنادور نہ ہو تو مسافر نہیں بنیں گے۔
اگر ملتان کی طرف مختصر راستے سے سفر کریں گے تو مسافر نہیں بنیں گے اور دور والے راستے سے بن جائیں۔مطلب یہ ہے کہ جس راستے سے سفر کریں اس کا اعتبار ہوگا۔