مال پر دوسری کمپنی کا نام لکھنا
سوال
السلام عليكم مفتی صاحب کوئی کسی کمپنی سے مال منگوا تا ہے وہ کمپنی پاکستان میں ہے مگر وہ اپنی چیز پر کسی اور ملک کا نام لکھتی ہے مگر مارکٹ میں بیچنے والا بتاۓ کے یہ چیز پاکستانی ہے اس پر غلط لکھا ہوا ہے تو اسکا وہ کام کرنا صحیح ہے ؟
جواب
مال پر دوسری کمپنی کا نام لکھنا جھوٹ اور دھوکہ دہی ہے اور اسے دوسری کمپنی کے نام سے فروخت کرنا ناجائز ہے۔اگر دوکان دار گاہگ کو بتادے تو دوکان دار کے لیے بیچنا جائز ہوگا مگر بنانے اور چھاپنے والے کا عمل ناجائز ہوگا۔اگر دوکان دار کو معلوم ہو یا اس کا غالب گمان ہو کہ گاہگ بھی اسے آگے بیچے گا اور وضاحت نہیں کرے گا تو پہلا دوکان دار بھی تعاون علی الاثم کی وجہ سے گناہ گار ہوگا۔