کسی کی طرف سے نفلی قربانی کرنا



سوال

السلام و علیکم مفتی صاحب 1مسلہ یہ پوچھنا تھا کہ کسی شخص پر قربانی لازمی نہیں اسکی طرف سے کوئی قربانی کرنا چاہے تو اسکی طرف سے یہ واجب ہوگی یا نفل ہی رہے گی ؟ اور اس صورت میں گوشت کی تقسیم کی کیا صورت ہوگی وزن کرنا لازمی ہوگا ؟


جواب

یہ قربانی نفلی ہوگی لیکن جس شخص کی طرف سے قربانی کی جائے اس کی صریح یا معنوی اجازت ضروری ہوگی۔