اگر بلڈنگ بننے والی ہو مگر بنی نہ ہو تو اس کے فلیٹ بیچنا جائز ہے یانہیں؟
سوال
اگر بلڈنگ بننے والی ہو مگر بنی نہ ہو تو اس کے فلیٹ بیچنا جائز ہے یانہیں؟
2۔اسی طرح نئے پروجیکٹ کی فائل بکتی ہے کیا یہ جائز ہے؟
3۔اسی فلیٹ یافائل کو بیچنے کا طریقہ ہے؟
جواب
فلیٹ کا اسٹرکچر نہ بناہو تو اس کی فائل صرف اس کی اصل قیمت پر بیچ سکتے ہیں۔
2۔صرف فائل کو زیادہ قیمت پر بیچنا جائز نہیں البتہ جب پلاٹ معلوم اور متعین ہو تو پھر کم یا زیادہ پر بیچ سکتے ہیں۔
3۔فلیٹ بن چکا ہو یازمین معلوم اور متعین یو تو اس کی فائل کم یا زیادہ پر بیچ سکتے ہیں۔