قصر کتنے سفر پر جائز ہے؟



سوال

السلام علیکم  ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے    امریکہ  میں اگر لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ  کسی کے گھر مہمان  جائیں اور 45 میل کی یا زرا زیادہ مسافت طے ہو جائے  کیونکہ وہاں فاصلے زیادہ ہیں تو کیا قصر نماز پڑھی جائے گی؟


جواب

اگر میزبان کا گھر شہر سے باہر ہو اور 48 میل پر ہو توپھر قصر جائز ہے۔اگر اسی شہر میں میزبان کاگھر ہو تو پھر اگرچہ 48 میل سے زیادہ فاصلے پر ہو،قصر جائز نہ ہوگا۔
48 میل کی مقدار شرعی لحاظ سے 24۔77 کلومیٹر ہوتی ہے۔