ایک عیسائی کا سوال



سوال

ایک عیسائی نے سوال کر کے ہم کو پریشان کیا سوال یہ ہے کے عیسائی کہتے ہیں کے عیسی علیہ سلام سولی پر چڑ کر ہمارے گناہوں کا کفارا ادا کر گئے اب ہم جو بھی کریں ہم آزاد ہیں گناہ نہیں ہو گا اور آپ کو جناب محمدﷺ قانوں دے گئے جو اس کے خلاف کرئے گا گناہ گار ہو گا۔تو اس حساب سے دیکھا جائے تو عیسی علیہ سلام جناب محمدﷺ سے افضل ہوئے کیونکہ وہ ہم کو آزاد کر گئے۔اور آپ کے نبیﷺ آپ کو قید کر گئے۔


جواب

1۔پھر تو جانور سب سے افضل ہوئے کہ کسی قانون کے پابند نہیں ۔
2۔کفارہ گناہ کا ہوتا ہے اس کا مطلب ہے کہ ہر عیسائی پیدائشی گناہ گار ہے حالانکہ انسان معصوم پیدا ہوتا ہے۔
3۔حضرت عیسی علیہ السلام بھی قانون دے کر گئے ہیں جس کا نام انجیل ہے اور اس پر عمل کا نام عیسائیت ہے۔
اگر انجیل اور عیسائیت قانون کا نام نہیں تو عیسائیوں کے پاس دنیا کی رہنمائی کے لیے کچھ نہیں
4۔اس دنیا میں قانون ہر ایک کے لیے ہے اگر کوئی قانون سے آزاد ہے تو وہ پاگل ہے یا مردہ ہے۔
حضرت عیسی علیہ السلام پر بہتان ہے کہ وہ قانون دے کر نہیں گئے۔پورا عیسائی مذہب قانون نہیں تو پھر کیا ہے؟
اگر عیسائی قانون سے آزاد ہیں تو پھر پادری کے سامنے اقرار گناہ کرکے گناہ کیوں بخشواتے ہیں کیونکہ گناہ تو قانون توڑنے کے بعد ہوتا ہے؟