DNA ٹیسٹ سے بچہ ثابت نہ ہونا



سوال

زید کی شادی ہوئی لیکن زید نے عورت سے ہمبستری نہیں کی لیکن سات ماہ بعد بیوی کا بچہ پیدا ہوتا ہے زید کو شک ہے کے یہ بچہ اس کا نہیں ہے DNA ٹیسٹ سے یہ بات ثابت بھی ہو جاتی ہے لیکن زید کی بیوی نہیں مانتی کیا زید اُس کو طلاق دے سکتا ہے۔


جواب

جو بچہ نکاح کے چھ ماہ بعد پیدا ہوجائے وہ شوہر کا ہوتا ہے اور اس کانسب شوہر سے ثابت ہوتا ہے۔ڈین این اے کی وجہ سے بچے کے حلالی ہونے میں شک کرنا درست نہیں۔اسلام میں اس مسئلے کا حل لعان ہے۔