سیکولر ہو کر کسی کو کافر کہنا
سوال
زید کہتا ہے میں سیکولڑ ہوں اور میں کسی کو کافر نہیں کہتا حتی کے میں قادیانیوں کو بھی کافر نہیں کہتا وہ ہمارے بھائی ہیں اب کیا مسلم زید کو کافر کہ سکتے ہیں
جواب
زید کا اپنے آپ کو سیکولر کہنا انتہائی خطرناک ہے۔
قادیانیوں کو مسلمانوں کے ساتھ اسلامی اخوت حاصل نہیں اس لیے مسلمان مسلمان بھائی بھائی ہیں اس طرح قادیانیوں کو مسلمانوں کابھائی قرار دینا ہر گز جائز نہیں بلکہ پیغمبر علیہ السلام کے باغیوں کو اپنا دوست قرار دینا ہے اور ظاہر ہے کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے باغی ایک مسلمان کے دوست نہیں ہوسکتے۔