تجھے قسم ہے کہ میرے قریب مت آنا



سوال

ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے قسم ہے کہ میرے قریب مت آنا ،اس کہنے کا کیا حکم ہے کیا قسم ہوگئی اوراب کفارہ دیناہوگااوربیوی قریب آسکتی ہے؟


جواب

اس کہنے سے کچھ نہیں ہوا۔قسم اس وقت ہوتی ہے جب انسان خود قسم کھالے ،دوسراکوئی قسم دے اورانسان خود قسم نہ کھائے تو قسم نہیں ہوتی ،اس لیے بیوی شوہر کے قریب آسکتی ہے اورشوہر بیوی کے قریب جاسکتا ہے،کسی کفارہ وغیرہ کے دینے کی ضرورت نہیں۔