تین تولہ سونا اور نقد پیسے پر قربانی واجب ہے ؟



سوال

السلام علیکم ! حضرت میرا سوال یہ ہے بیوی کی مالیت میں 3 تولہ سونا ہے اور کچھ ضرورت کے نقد پیسے ہے تو کیا اس ضمن میں بیوی پر قربانی واجب ہے یا شوہرپر؟ جبکہ شوہر کے پاس صرف گھر کے اخراجات کے پیسے ہیں جس سے وہ اپنے اوپر اور گھر والوں پر خرچ کرتا ھے. والسلام


جواب

الجواب۔شوہر کے اوپر قربانی واجب نہیں کیونکہ ضرورت سے زائد اس کے پاس مال نہیں اور بیوی کے پاس اگر تین تولہ سونے   کے علاوہ نصاب کا پانچواں حصہ یعنی پانچ چھ ہزار روپے ہوں تو اس پر قربانی واجب ہے۔