پیسے لے کر کسی کا اسکول میں داخلہ کروانا



سوال

ایک آدمی سکول کے پرنسپل ھیڈ ماسٹر کے سا گہرے تعلقات ھیں سکول میں طلباء کیلئے داخلہ مشکل ھے تعلق دار آدمی طلباء سے کہتے ھیں کہ مجھے 10000 دس ہزار روپے دے دو میں آپ کا داخلہ کرواتا ھوں  پہر یہ تعلق دار آدمی ان پیسوں میں سے 3000  خود لیتا ھیں اور 2000  ھیڈ ماسٹر کو دیتا ھیں  باقی سسب رقم 5000 سکول کی فنڈمیں  داخل کرتے ھیں-----------   کیا طریقہ جائز ھے ؟   ----              نوٹ !!  اگر یہ طالب العلم خو داخلہ کروانا چاھتے ھیں تو کم از کم 15000 تک پیسے دینا پڑتا ھیں  کیونکہ شفارشات بہت ھواکرتی  -- ------ - لھذا جواب عنایت فرمائیں  ---------- جلدی جواب عنایت فرمائیں ؛؛ مشکور  وممنون


جواب

یہ صورت ناجائز ہے۔ہیڈ ماسٹر رشوت لے کر داخلہ کرتاہے حالانکہ داخلہ کرنا اس کے فرائض کا حصہ ہے جب کہ تعلقات رکھنے والے شخص ہیڈ ماسٹر کو رشوت کھلاتا ہے۔اس کے علاوہ جو رقم وہ خود رکھتا ہے اس کا جواز بھی محل نظر ہے۔