عکاشہ نام رکھنا اچھا ہے



سوال

عکاشہ نام رکھناکیسا ہے ۔سنا ہے اس کا مطلب مکھڑی یا مکھڑی کا جالہ ہے؟


جواب

عکاشہ نام رکھ سکتے ہیں بلکہ رکھنا چاہیے کیونکہ صحابی کا نام ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی منظوری اسے حاصل ہے چنانچہ حضرت عکاشہ کا نام لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سبقک بھا عکاشہ
یعنی عکاشہ تم سے سبقت لے گیا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ وسلم کی عادت شریفہ یہ تھی کہ برا نام تبدیل فرمادیا کرتے تھے چنانچہ روایت ہے کہ :
کان یغیر الاسم القبیح
اگر اس نام میں کوئی قباحت ہوتی تو جناب پیغمبر دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم اسے بدل دیتے مگرآپ علیہ السلام نے باوجود علم کے ایسا نہیں فرمایا ۔معلوم ہوا کہ یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ صحابی رسول کانام ہونے کی وجہ سے اس کا رکھنا اچھا ہے۔