ایک شخس نے اپنی بیوی کو ایک طلاق رجعی دی اور عدت کے اندر رجوع کر لیا پھر...
سوال
السلام علیکم ایک شخس نے اپنی بیوی کو ایک طلاق رجعی دی اور عدت کے اندر رجوع کر لیا پھر ایک سال بعد طلاق ان الفاظ سے دی کہ مین تمھیں طلاق دیتا ہوں جاو تم ازاد ہو۔۔۔ پھر اگلے دن رجوع کر لیا مگر نکاح جدید نہیں کیا پھر 3 سال بعد پھر طلاق دے دی۔۔۔۔ تو کیا بیوی مغلظہ ہو گئ۔۔۔۔۔۔؟؟؟ جواب باصواب سے مطلع فرمائیں
جواب
جب دوسری مرتبہ طلاق دی تو وہ بائن طلاق تھی کیونکہ جاو تم آزاد کہنے سے صریح طلاق بائن بن گئی تھی۔بائن طلاق سے نکاح ختم ہوگیا تھا اس لیے رجوع درست نہ تھا۔پھر جب تین سال بعد طلاق دی تو بیوی زوجیت میں ہی نہیں تھی یعنی نکاح ہی ختم ہوگیا تھا اس لیے تیسری طلاق واقع نہ ہوئی۔اب حکم یہ ہے کہ تجدید نکاح کے بعد دوبارہ بحیثیت میاں بیوی کے رہ سکتے ہیں اور آیندہ کے لیے شوہر کو صرف ایک طلاق کااختیار ہے۔