پچھلی زکوۃ واجب ہو تو زکوۃ دے یا قربانی کرے۔
سوال
اسلام علیکم، مفتی صاحب میری امی نے ناعلمی کی وجہ سے کبھی زکوٰۃ نہیں دی لیکن اب جبکہ ان پر زکوٰۃ نہیں لگتی وہ تھوڑی بہت رقم جمع کر کے زکوۃ دیتی رہتی ہیں، آج کل چونکہ قربانی قریب ہے تو وہ یہ جاننا چاہتی ہیں کے کیا پچھلی زکوۃ نکالنا فرض ہے؟ اگر نہیں تو وہ قربانی کریں یا بہتر ہے کے اندازے سے زکوۃ نکالتی رہیں۔
جواب
والدہ اگر اس وقت صاحب نصاب نہیں جیسا سوال میں ہے تو وہ پچھلی زکوۃ ادا کرے کیونکہ وہ واجب ہے اور قربانی نفل ہے۔
اگر والدہ پر قربانی واجب ہے تو قربانی کرے کیونکہ قربانی نہ کرنے سے واجب قضا ہوجائے گا جب کہ زکوۃ تو ویسے بھی قضا ہوچکی ہے۔