مہر کی وصولی کا حق کس کو ہے



سوال

ہمارے علاقے میں لڑکی کا مہر اس والد وصول کرلیتا ہے کیا یہ درست ہے.


جواب

 مہر خالص لڑکی کا حق ہے اور وہی اس کی مالک ہے.لڑکی اگر عاقلہ وبالغہ ہے تو مہر وصول کرنے کا حق صرف اسے ہے یا اس کے وکیل کو ہے.لڑکی کا وکیل بشمول اس کے والد کے کوئی بهی ہوسکتا ہے.اگر لڑکی نابالغہ ہے تو مہر کی وصولی کا حق اس کے باپ یا دادا یا وصی یا عدالت کو ہے.یہ چاروں ولی مال کہلاتے ہیں اس کے علاوہ کسی اور کو مہر وصول کرنے کا حق نہیں.وصول کرنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ اشخاص لڑکی کی طرف سے لڑکی کے لیے وصول کریں گے اور وصول کرنے کے بعد اسے ذاتی مفاد میں استعمال کرنا ان اشخاص کے لیے بهی جائز نہیں