مہر مثل کیا ہوتا ہے
سوال
مہر مثل کسے کہتے ہیں؟
جواب
کسی لڑکی کے باپ کے خاندان کی لڑکیوں کا جتنا مہر ہوتا ہے وہ مہر مثل کہلاتا ہے.باپ کے خاندان کی لڑکیوں سے مراد اس کی بہنیں بهتیجیاں اور پهوپهیاں وغیرہ ہیں.
اس کے ساته دو شرطیں اور ہیں :
ایک یہ کہ لڑکی بهی علم حسن وجمال عمر اور کردار وغیرہ میں پدری رشتہ داروں جیسی ہو.
دوسری شرط یہ ہے کہ اس لڑکی کے ہونے والے شوہر اور خاندان کی لڑکیوں کے شوہروں میں بهی قابل ذکر مناسبت ہو.