بینک سیکوریٹی جمع کرانے پر اجرت لینا جائز نہیں
سوال
پاکستان میں حج آپریٹر کام کررہے ہیں ان سے گورنمنٹ فی حاجی 5 فیصد سیکیورٹی جمع کرتی ہے اب اگر پیکج پانچ لاکه کاہے تو پچیس ہزار جمع کرنا ہوتے ہیں اور اگر سو حاجی ہیں تو یہ رقم پچیس لاکه ہوجاتی ہے.اتنی رقم اگرچہ جمع کرانا مشکل ہوتا ہے اس لئے بینک یا انشورنس کمپنیاں ہماری طرف سے سیکیوریٹی دے دیتی ہے اور ہم سے نفع چارج کرتی ہے.کیا اس طرح کرنا جائز ہے.
جواب
بینک اور انشورنس کمپنیاں آپ کی طرف سے ضمانت لیتی ہیں اور ضمانت پر اجرت لینا جائز نہیں اس لئے آپ کا بینک یا انشورنس کمپنی سے اس طرح کا معاہدہ جائز نہیں.