یہ رشتہ ہوا تو میری بیوی کو طلاق کہنے کا حکم
سوال
بھائی نے بهن کے رشتے کے معاملے میں مداخلت کرتے ھوۓ کها که اگر میری ھمشیره کا رشته اس جگه ھونے دیا تو مجھ پر میری بیوی طلاق
جبکه بهن مطلقه ھے اور والد کے زیر کفالت
اور پھر ھمشیره کی شادی اسی جگه بھائی کے علم مهں لاۓ بغیر کر دی گئی تو بھائی کی بیوی طلاق ھوئی که نهیں
جواب
جب رشتہ ہوگیا اگرچہ بهائی کو علم نہ ہو تو ایک طلاق رجعی بهی واقع ہوگئی.اب حکم یہ ہے کہ شوہر عدت کے اندر رجوع کرسکتا ہے.