خریدار مقررہ مدت میں قیمت ادا نہ کرے تو بائع سودا منسوخ کرسکتا ہے?
سوال
ایک آدمی کو پلاٹ بیچا ایک ماہ کی ادائیگی پر . تین ماہ ہونے کو ہیں , ابھی تک صرف 40% رقم دی ہے , تو کیا اس سودے کو یکطرفہ ختم کرسکتے ہیں?
ورنہ کیا صورت ہوسکتی ہے؟
جواب
اگر سودے میں یہ شرط لگائی تهی کہ ایک ماہ کی مدت میں اگر قیمت نہیں ادا کی تو سودا ختم کردیا جائے گا تو اب یکطرفہ طور پر سودا ختم کرسکتے ہیں .اگر یہ شرط نہیں ٹهہرائی تهی تو اب یکطرفہ طور سودا ختم نہیں کیا جاسکتا.بائع کا حق قیمت کی وصولی کا ہے اور وہ اس کے لئے دباو یا جبر کا استعمال کرسکتا ہے.