نابالغ کا بے جوڑ نکاح
سوال
ایک شخص نے اپنے یتیم بهتیجے کا نکاح انتہائی گهٹیا خاندان میں کردیا.کیا یہ نکاح ہوگیا؟ایک صاحب نے جواب دیا کہ نکاح میں یہ ضروری ہے کہ لڑکا ایسا ہو جو لڑکی کا ہم پلہ ہو مگر یہ ضروری نہیں کہ لڑکی بهی لڑکے کی جوڑ ہو اس لئے نکاح درست ہوگیا ہے.کیا ان صاحب کاجواب درست ہے؟
جواب
عام اصول تو وہی ہے جو ان صاحب نے بیان کیا ہے مگر جب معاملہ نابالغ کا ہو تو پهر لڑکی کا بهی لڑکے کا ہم پلہ اورجوڑ کا ہونا ضروری ہے.اس لیے اگر لڑکا نابالغ ہے اور لڑکی اس کی کفو یعنی ہم پلہ نہیں توچچا کا کیا ہوا نکاح سرے سے ہوا ہی نہیں ہے.