ایل سی.لیٹر آف کریڈٹ ( l.C )
سوال
ایل سی کی شرعی حقیقت کیا ہے اور اس پر بینک کا اجرت لینا کیسا ہے؟
جواب
ایل سی کی حقیقت کفالت یا وکالت کی ہوتی ہے.
اگر کلائنٹ نے رقم نہیں جمع کرائی ہے تو بینک اس کی ضمانت لے لیتا ہے اور اگر رقم جمع کرائی ہے تو
بینک کفیل اور ضامن ہونے کے ساته اس کا وکیل بن جاتا ہے
دونوں صورتوں میں ایل سی کهلوانے پر عمل ضمانت کی وجہ سے اجرت لینا جائز نہیں خواہ ایل سی کهلوانے والے نے رقم جمع کی ہو یا نہ کی ہو البتہ دونوں قسموں کے اجراء پر ہونے والے دفتری اخراجات بینک وصول کرسکتا ہے بشرطیکہ اجرت مثل سے زیادہ نہ ہوں.