وقف کی حقیقت
سوال
وقف کیا ہے اور اس کی حقیقت کیا ہے ؟
جواب
وقف بھی صدقہ کی ایک شکل ہے ،فرق یہ ہے کہ صدقہ کا مالک وہ ہوتا ہے جس کو صدقہ دیا جائے جب کہ وقف کا مالک کوئی انسان نہیں ہوتا بلکہ وہ چیز خداتعالی کی ملکیت میں دے دی جاتی ہے اور چونکہ اللہ تعالی اس سے پاک ہیں کہ کسی چیز کو استعمال میں لائیں اس لیے غرباء ومساکین اس چیز کے منافع اور ثمرات سے فائدہ
اٹھاتے ہیں۔دوسرا فرق یہ ہے کہ عام صدقہ دائمی نہیں ہوتاجب کہ وقف دائمی ہوتا ہے اور شی موقوفہ قائم رہتی ہے البتہ اس کے منافع استعمال میں آتے ہیں گویا کہ وقف صدقہ جاریہ ہے جب کہ صدقہ کا جاریہ ہونا ضروری نہیں نہیں۔