جب نے نکاح کرلیا ہے تو طلاق بھی ہوگئی ہے کہنے کا حکم
سوال
السلام علیکم ورحمةاللہ ایک شادی شدہ عورت نےطلاق کے بغیر ایک مرد سےنکاح کرلیا.ایک عرصہ کے بعد جب شوھر کو معلوم ھوااور عورت نےطلاق کا مطالبہ کیا تو اس کے شوھر نے کہا کہ جب تم نے نکاح کر لیا ھے تو طلاق بھی ھو گئ ھے. تو شوھر کے اس جملہ سے طلاق ھوگئ؟؟؟؟کیا اس کو اقرار طلاق مانا جاے گا؟؟؟ جس مرد سے عورت نے نکاح کر لیا تھا اس سے اولاد بھی ھوگئ ھے؟؟ نیز شوھر عرصہ طویلہ سے غائب والا پتہ ھے.براہ کرم رہنمای فرمائ جایے. فقط والسلام ممبی سنٹرل
جواب
مذکورہ جملہ میں ظاہرا طلاق کا اقرار ہے کہ جب تم نکاح کرچکی ہو تو میری طرف سے طلاق بھی ہوگئی ہے،اس کے بعد اگر شوہر نے عدت کے دورانیہ میں رجوع نہیں کیا ہے تو نکاح ختم ہوچکا ہے۔۔شوہر ثانی سے جو اولاد ہوئی ہے اس کے احکام تھوڑے تفصیل طلب ہیں ،اگر مطلوب ہوئے تو باحوالہ عرض کردیے جائیں گے۔