باکرہ(کنواری کی تعریف)
سوال
ایک عورت کب تک کنواری کہلائی جاسکتی ہے مثلا کنوارہ پن نہ ہو تو پھر بھی اسے کنواری کہہ سکتے ہیں ؟
جواب
(1 ) باکرہ وہ عورت ہے جس کے ساتھ نکاح یا شبہ نکاح کے ساتھ وطی نہ کی گئی ہو۔بنابرایں اگر
حیض یا زخم یا اچھلنے کودنے یا اترنے چڑھنے یا بلانکاح عمر زیادہ ہوجانے سے پردہ بکارت زائل ہوگیا یا نکاح ہوا مگر شوہر نامرد تھا یا اس کا عضو تناسل مقطوع تھا اور اس وجہ سے تفریق ہوگئی یا شوہر نے صحبت سے قبل اگر چہ خلوت کے بعد طلاق دے دی یا فوت ہوگیا تو جب بھی باکرہ کہلا ئے گی۔
( 2) اگر زنا کا بار بار ارتکاب نہ کیا ہو اور حد بھی قائم نہ ہو ئی تو بھی کنواری کہلا ئے گی ۔
توضیح 1 : شق 1 میں نکاح سے مراد صحیح اور فاسد دونوں ہیں۔
توضیح 2 : شق 2 کی احتمالی صورتیں چار ہیں :
1 ۔ تکرار زنا بھی ہو اور حد بھی قائم ہوئی ہو
2 ۔ تکرار زنا ہو مگر حد قائم نہ ہو ئی ہو
3 ۔ حد قائم ہوئی ہو مگر تکرار نہ ہو
4 ۔ نہ تکرار ہو اور نہ حد قائم ہوئی ہو
پہلی صورت میں وہ بحکم ثیبہ اور بقیہ میں بحکم باکرہ ہے۔
(3 ) ثیبہ وہ عورت ہے جو باکرہ نہ ہو۔