مشترکہ مال شرکاء کی اجازت کے بغیر فروخت کرنا
سوال
ایک آدمی نے مشترکہ مال کو دوسرے شریک کی اجازت کے بغیر بیچ دیا تو یہ بیع فاسد ہے یا نہیں؟؟ خریدنے والا اس کا مالک ھوگا یا نہیں؟؟؟ دوسرے شرکاءراضی نہیں ھیں تو اب کیا کیا جائے؟؟؟؟
جواب
یہ بیع شروع میں فاسد نہیں بلکہ موقوف ہوگی ۔اگر دوسرے شرکاء اجازت دے دیں گے تو بیع نافذ ہوجائے گی یعنی بیچنا درست اور خریدار مالک ہوجائے گا اور اگر شرکاء نے اجازت نہیں دی تو شرکاء کے حصص میں بیع کالعدم ہوجائے گی اور بیچنے والے کے حصے میں نافذ رہے گی۔