ریح خارج ہونے کے ڈر سے نماز اشارے سے پڑھنا



سوال

میں ریح کا مریض ھوں مگر معذور نھیں ، تنھا نماز وضو سے پڑھ لی جاتی ھے البتہ جماعت کے ساتھ پڑھنے میں دشواری ھوتی ھے لمبے رکوع سجدے کے باعث اکثر وضو ٹوٹ جاتا ھے اور جماعت سے نکلنے میں دشواری ھوتی ھے اس ڈر سے مجھے اکثر جماعت بھی چھوڑنی پڑ جاتی ھےکہ تفریباً نمازوں میں یہی صورت ھوتی ھےاور وضو نا بھی ٹوٹے تو دھیان پوری نماز میں پیٹ کی طرف ھی رھتا ھےلیکن کرسی پر بییٹھ کر پڑھنے میں قدرے آسانی ھوجاتی ھے کیونکہ اس میں پیٹ نھیں دبتا کیا اس عذر کی وجہ سے میری نماز کرسی پر ادا ھو جا ئے گی اگر میں خصوصاً جماعت میں کرسی استعمال کروں اور رکوع سجدہ اشارے سے کروں


جواب

قیام،رکوع اور سجدہ فرض ہے اور آپ کو ان تینوں پر قدرت ہے ،اس لیے بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنے سے آپ کی نماز نہ ہوگی۔جماعت سے پڑھنے کی کوشش کریں لیکن اگر ممکن نہ ہو تو تنہا قیام،رکوع اور سجدہ کے ساتھ نماز پڑھ لیا کریں۔