بیوی کے لیے بعد از مرگ کرایہ کی وصیت



سوال

سوال: کیا فرماتے ہے علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدکا نکاح زینب سے ہو زینب کے گہر والو نے زید سے مہر کے علاوہ ایک گہر اور زید کے انتقال کے بعد کسی ملکت کا کرایہ جس سے زینب اپنی زندگی بسر کر سکے کا مطالبہ کیا جسے زید نے قبول کر لیا اب زید کا انتقال ہو گیا ہے تو کیا میراث سے پہلے ان چیزوں کو منھا کیا جائےگا یا میراث میں جو زینب کا حق ہے صرف وہی دیا جائگا ۔


جواب

 زینب کو اپنے وراثتی حصے کے علاوہ مہر  اور وہ گھر بھی ملے گا جس کا زید نے نکاح کے وقت وعدہ کیا تھا۔کرایہ کا حکم وصیت کا ہےاور زینب وارثہ بھی ہے اس لیے حکم یہ ہےکہ اگر زید کے بقیہ ورثاء زینب کو کسی جائیداد کا کرایہ دینا چاہیں تو جائز ہے اور اگر ان کو رضامندی نہ ہو تو زینب کو کرایہ نہیں ملے گا۔