ولی کی شرائط



سوال

نابالغ کا جو ولی ہوتا ہے اس کے لیے کیا کیا شرائط ہیں؟


جواب

  نابالغ کا ولی ذات بھی ہوتا ہے اور ولی مال بھی ،دونوں کی کچھ شرائط یکساں اور کچھ مختلف ہیں۔ اگر مقصد ولی ذات ہے  جس کو زبردستی بھی نابالغ کے نکاح کا اختیار ہے تو اس کے لیے شرط ہے کہ وہ:

آزاد ہو

عاقل ہو

بالغ ہو

اگر زیر ولایت مسلمان ہو تو ولی بھی مسلمان ہو۔

ولی اور زیر ولایت کا مذہب اک ہونا  شرط ہوتا ہے مگر اس سے دو صورتیں مستثنی ہیں :

 ایک یہ کہ اگر آقا مسلمان ہو تو وہ غیر مسلمان غلام یا باندی کا ولی ہوسکتا ہے۔

دوسرے یہ کہ ایک قاضی ایک غیر مسلمہ کا بھی ولی نکاح ہوسکتا ہے۔