لالچ میں آکر باپ نابالغ کا نکاح کردے



سوال

ایک شخص نے اپنے چھوٹی بیٹی کا نکاح  ایک دوسرے خاندان کے لڑکے سے کردیا ۔اس خاندان کے لوگ امیر اور مالدار ہیں اور کافی طاقت اور قوت رکھتے ہیں ۔باپ کو یہ لالچ تھی کہ یہ خاندان کام آئے گا اور اسی لالچ میں آکر اس نے اپنی بیٹی کا وہاں نکاح کردیا  تو کیا ایسا نکاح درست ہوگیا ہے؟


جواب

نکاح درست ہوگیا ہے۔باپ اور دادا اگر اپنے نابالغ کا کسی کم تر خاندان  میں نکاح کرادیں تو وہ بھی نافذ ہوجاتا ہے چہ جائیکہ وہ خاندان نابالغہ کے خاندان سے برتر ہو،سوال سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکے کا خاندان لڑکی کے خاندان سے اچھا اور برتر ہے،اس لیے  نکاح کے درست ہونے میں کوئی کلام نہیں۔