متفرق
سوال
یہ فرضی سوالات نہیں، حقیقی ہیں۔ جوابات کا انتظار رہے گا۔ 1. اس سال زید عید الفطر کے روز سعودیہ سے فجر کی نماز پڑھ کر بغیر کھائے پیئے پاکستان اپنے شہر زوال شرعی سے پہلے پہنچا ہے، کیا زوال سے پہلے نیت کرنے سے زید کا روزہ ہو گا، یا ابتدائی وقت کیونکہ عید کا تھا روزہ نہیں ہو گا؟ 2. بکر کا نابالغ بیٹا، رشتہ داروں کے پاس باہر کے ملک گیا ہوا ہے۔ بکر اس کا صدقۃ الفطر اپنے ملک کے اعتبار سے دے گا یا جہاں بیٹا ہے وہاں کے اعتبار سے؟ 3. ایک موبائل کمپنی، اکاونٹ بنا کر اس میں 1000 روپے بیلنس رکھنے پر 30 منٹ اور 2000 روپے رکھنے پر 60 منٹ مفت روزانہ 24 کھنٹے کے لیے دیتی ہے۔ جبکہ بیلنس محفوظ رہتا ہے۔ کیا یہ سود بہے؟ 4. ایک بینک نے "فریڈم اکاونٹ " متعارف کروایا ہے، کہ اگر آپ کے اکاونٹ میں 25 ہزار ہر وقت پڑے رہیں تو وہ سہولیات جو عام کسٹمر کو رقم کے عوض دی جاتی ہیں ، اس اکاونٹ والے کو مفت دی جاتی ہیں مثلا چیک بک، آن لائن وغیرہ۔ کیا یہ سود ہے؟
جواب
فرض روزہ تو نہ ہوا کیونکہ ابتدائی وقت عید کا تھا اور رمضان تھا ہی نہیں البتہ نفل ہوا مگر چونکہ عید کے دن ہوا اس لیے گناہ گار بھی ہوا۔بکر اپنے ملک کے حساب اپنے بیٹے کا صدقۃ الفطر دے گا۔اکاونٹ میں جو پیسے رکھے جاتے ہیں اور فریڈم اکاونٹ دونوں قرض پر نفع ہونے کی وجہ سے ناجائز ہیں۔