باپ اگر اپنے نابالغ کا نکاح کردے تو وہ کب لازم ہوتا ہے؟



سوال

اگر کسی کا والد بچپن میں اس کا نکاح کردے تو کیا بالغ ہونے کے بعد اس نکاح کو ختم کیا جاسکتا ہے؟


جواب

اگر نکاح باپ نے کیا ہے اور مہر میں بہت زیادہ کمی نہیں کی ہے اور کفو میں نکاح کیا ہے تو نکاح صحیح نافذ اور لازم ہوگیا ہے اور اب بلوغت کے بعد اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔