جماع کی حدود



سوال

اسلام و علیکم میرا سوال ہے کے جماع کی حدود کیا ہے ؟ میں نے کافی کتب تلاش کی مگر کسی میں جماع کی حدود وغیرہ کا ذکر نہیں ملا براہ مہربانی جواب ارشاد کر دیجیے. جزاک اللہ


جواب

حدود سے آپ کی مراد کیا ہے ؟ اگر مطلب یہ ہے کہ کون سا مقام استعمال کرنا چاہیے تو بیوی کا صرف اگلا مقام استعمال کی اجازت ہے چاہے مرد اپنی بیوی کے پیچھے ہو یا آگے اور اگر مقصد یہ ہے کہ جماع کے آداب کیا ہیں تو یہ تفصیلی موضوع ہے۔حاصل اس کا یہ ہے کہ بے تہذیبی کی اور جانوروں کی سی حرکات کی اجازت نہیں۔بہرحال  جس چیز کا جواب مقصود ہو اس کی وضاحت کردیں ان شاء اللہ جواب دے دیا جائے گا۔احادیث کی کتابوں میں کتاب الاداب اور  کتاب النکاح جماع سے متعلق بقدر ضرورت مباحث مل جاتے ہیں۔