کام بھی تو فرض ہے تو پھر نماز الخ
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ کھانا کمانا بھی تو فرض ہے اور اس بارے میں حدیث بھی موجود ہے تو پھر کام چھوڑ کر نماز کے لیے جانا ایک فرض چھوڑ کر دوسرے کےلیے جانا نہ ہوا؟
جواب
درست فرمایا کہ کمانا فرض ہے اور کمائے گا تو کھائے گا لیکن جس حدیث میں ہے کہ کمانا فرض ہے اسی کے آخر میں ہے کہ اور فرائض کے بعد۔اس لیے اگر نماز جیسا اہم فریضہ ادا کرلیا ہے تو کمانے کے فرض میں انسان مشغول ہوسکتا ہےلیکن نماز ادا نہیں کی ہے تو اور کاموں میں مشغول ہونا جائز نہیں کیونکہ نماز فوت ہوجاتی ہے جبکہ دوسرے کام پھر بھی کیے جاسکتے ہیں۔