اقرار پر اصرارکا مطلب اقرار کا تکرار نہیں



سوال

ایک شخص نکاح سے پہلے یا بعد میں باربار اپنی بیوی کے متعلق کہتا ہے کہ اس کے ساتھ رضاعت کے رشتے کی وجہ سے میرا نکاح حرام ہے تو کیا نکاح حرام نہ ہوگا جب کہ وہ باربار خود اقرار کرتا ہے


جواب

صرف اقرار کافی نہیں بلکہ اس پر اصرار ہو تو نکاح حرام ہوتا ہے اور باربار رضاعت کے اقرار سے اصرار ثابت نہیں ہوتا ۔اصرار کا مطلب یہ ہے کہ شوہر تاکید کے جملے استعمال کرے جیسے جو میں نے کہا وہ حق ہے ،سچ ہے ،معاملہ اسی طرح ہےوغیرہ