سوال
مجھے باربار طلاق کا خیال آتا ہے اور دل کہتا ہے کہ بیوی اب میری بیوی نہیں رہی ہے،میرے لیے کیا حکم ہے۔؟
جواب
خیال آنے پر اور کوئی کام تو ہوتا نہیں تو طلا ق کیسے ہوسکتی ہے ؟کیا اس خیال سے کہ آپ نے مال صدقہ کیا ہے کیا آپ کا مال صدقہ ہوجاتا ہے؟یا یہ خیال آنے سے کہ آپ بیرون ملک سفر پر ہیں کیا واقعی آپ کسی اور ملک پہنچ جاتے ہیں؟جب تک زبان سے کوئی طلاق کے الفاظ نہ کہے اس وقت تک اس کی طلاق واقع نہیں ہوتی۔